ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس ) شرپسندوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے شوگر ملز سے ٹیکس مانگنا شروع کردیا جب کہ عمل نہ کرنے پر فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ زون کے چیئرمین نے وزیراعلی علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنرفیصل کریم کنڈی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو الگ الگ خط لکھے۔تینوں خطوط کے متن کے مطابق ڈیر اسمعیل خان کے علاقے رمک میں شوگر ملز سے شرپسند عناصر ٹی ٹی پی کی جانب سے ٹیکسز مانگ رہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ رمک میں واقع شوگر ملز کے جنرل مینجرز کو دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں جس میں حکومت کے بجائے شرپسندوں کو ٹیکس ادا کرنے کا کہا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
خطوط میں کہا گیا کہ شرپسندوں کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ خطوط میں مزید کہا گیا کہ اس صورت حال نے علاقے میں کام کرنے والوں کے لیے پریشانی پیدا کردی ہے، امن اومان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ رمک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان، شرپسندوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے شوگر ملز سے بھتہ مانگنا شروع کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔