Tuesday, April 1, 2025
ہومپاکستانضلع کرم میں عید سے پہلے عید، فریقین میں 8ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، فریقین میں 8ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

پاراچنار(سب نیوز)ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لئے امن تیگہ رکھ دیا گیا۔
امن تیگہ(پتھر)رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے مابین امن تیگہ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جرگہ میں فریقین کے عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔