Thursday, April 3, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف عید کے بعد 10اور 11اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔زرائع کے مطابق پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔باخبر زرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے پہلے اعلی سطح وفد بیلاروس جائیگا، وفاقی وزیرعلیم خان3 اپریل سے وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔