Monday, March 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزپراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ

پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پربھی آمادہ ہوگیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنیکی تجویز، فرسٹ ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی چھوٹ دی جاسکتی ہے ،پراپرٹی سیکٹرمیں کاروبارکی حوصلہ افزائی کرنامقصد ہے،پراپرٹی سیکٹرمیں دیگرودہولڈنگ ٹیکسزبرقراررہیں گے،ذرائع وزارت خزانہ پہلی کیب عدہراگلی پراپرٹی ٹرانزیکشن پرپوراٹیکس وصول کیاجائیگا۔

پراپرٹی فروخت کرنیوالوں پرٹیکس کی موجودہ شرح برقراررہے گی۔آئی ایم ایف کی ریئل اسٹیٹ سیکٹرٹرانزیکشنزپردیگرٹیکسزمیں کمی کی مخالفت، آئی ایم ایف کاایک اوروفدجلد پاکستان کادورہ کرسکتاہے، آئی ایم ایف سے نئے مالی سال2025-26کے بجٹ پرمشاورت کی جائیگی۔ نئے مالی سال کابجٹ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کیاجائیگا۔آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت بھی جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔