راولپنڈی (سب نیوز)صدرمملکت کے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاوں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے ایک سو پانچ قیدیوں کو سزاوں میں کمی کی بدولت مدت مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
پنجاب کی تینتالیس جیلوں میں مجموعی طور پر سولہ سوچھ قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی۔ سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب کی جیلوں سے ایک سو تراسی قیدیوں کو رہائی مل گئی ۔سزاں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا، سینٹرل جیل لاہور سے ایک سو چھیانوے قیدی رہا کئے گئے ۔
صدر مملکت کے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزائوں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد،105قیدی رہا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔