Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13کروڑ 34لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13کروڑ 34لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں سب سیزیادہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ دس ہزار تین سو انچاس رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں دو کروڑ اناسی لاکھ اکیاسی ہزاراور کے پی میں دوکروڑ چھبیس لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد پچپن لاکھ چھیاسٹھ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں گیارہ لاکھ تراسی ہزار ہے۔
اسلام آباد میں چھ لاکھ انیس ہزارمرد جبکہ پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز اکتیس لاکھ سترہ ہزار اورخواتین ووٹرز چوبیس لاکھ اڑتالیس ہزار ہیں،پنجاب میں چار کروڑ چار لاکھ مرد ووٹر جبکہ تین کروڑ پچپن لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔