Tuesday, March 25, 2025
ہومتازہ ترینایران نے آبنائے ہرمز کے قریب 3جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب 3جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے

تہران (سب نیوز)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے ہیں۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میزائل سسٹم آبنائے ہرمز کے قریب طنب البر، طنب الصغر اور ابو موسی پر نصب کئے گئے ہیں ، جو عالمی سطح پر ایک اہم سمندری راستہ ہے۔

پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، جہازوں اور اثاثوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے میزائل 600 کلو میٹر کے اندر کسی بھی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔