Friday, March 28, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کا دورہ، سعودی عرب کا پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان

وزیراعظم کا دورہ، سعودی عرب کا پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026 تک ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب میں اہم اعلان متوقع ہے، سعودی عرب اس سال پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا، سہولت رواں ماہ سے حاصل ہوگی، ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کی سہولت فروری 2026 تک حاصل رہے گی۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارتی و عسکری تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مضبوط دو طرفہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔