بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6.54 ٹریلین یوآن رہی۔ ان میں برآمدات کی مالیت 3.88 ٹریلین یوآن رہی ، جو 3.4 فیصد اضافہ ہے اور یہ پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
چین کی غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔پہلے دو ماہ میں آسیان، یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 6.8 فیصد، 1.8 فیصد، 3.4 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے شراکت دار ممالک کے لیے برآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔