Thursday, March 13, 2025
ہومتازہ تریناستحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،وزیر اعظم

استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،وزیر اعظم


پاکستانی قوم اپنے وطن کی سالمیت،استحکام اور تحفظ کیلئے متحد ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بنیاد اور بقا کی ضمانت ہے،شہباز شریف کی صاحبزادہ محمد اویس نورانی سے ملاقات میں گفتگو


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،پاکستانی قوم اپنے وطن کی سالمیت،استحکام اور تحفظ کیلئے متحد ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بنیاد اور بقا کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوس میں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معیشت کی بحالی،سیاسی استحکام، موجودہ ملکی حالات اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے صاحبزادہ محمد اویس نورانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،ملکی ترقی،استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے امن پہلی ضرورت ہے،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، پاکستانی قوم اپنے وطن کی سالمیت،استحکام اور تحفظ کیلئے متحد ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بنیاد اور بقا کی ضمانت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔