Monday, February 24, 2025
ہومتازہ ترینغزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری جارحیت پر عالمی برادری سے سنجیدہ اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے اپنے ملک کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اصولوں کی روشنی میں عالمی قوانین پر عمل کرنے پر زور دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ ایران سمیت دوسرے ممالک کی داخلی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔