اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمد ورفت معطل ہے۔گزشتہ رات طورخم بارڈر پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔
اس صورتحال میں جب پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، تو افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث پاک افغان دوستی اسپتال بھی بند کر دیا گیا ہے۔یاد ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی طورخم بارڈر ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔