اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیے مختلف اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کررکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
باکسر محمد وسیم
اس حوالے سے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک زبردست میچ ہونے جارہا ہے، میری طرف سے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کل چیمپئنز کی طرح لڑیں اور یہ میچ اپنے قوم کے لیے جیتیں، گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن اگر قومی ٹیم لڑ کر کھیلے گی توضرور جیتے گی جب کہ پاکستان نے ہر میدان میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پاکستنانی ٹیم محنت کریں اور بھارت کو شکست دیں۔
ٹینس اسٹار اعصام الحق
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بہترین اسٹیڈیم تیار کیے ہیں، جب کہ کل پاکستان کا بہت اہم میچ بھی آرہا ہے اور ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، قومی ٹیم کے لیے نیک تمنائیں، کل کر دکھاو، پاکستان زندہ باد
کرکٹر عابد علی
پاکستان کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو میں سینچریاں بنانے والے کرکٹر عابد علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ ہونے جارہا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان یہ میچ ضرور جیتے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دل و جان سے ہماری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، دلیری سے کھیلیں اور میچ جیتیں، پاکستان زندہ باد
محمد عباس
قومی ٹیم کے ٹیسٹ فاسٹ بالر محمد عباس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے، جس میں امید کرتا ہوں کہ اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور ہماری ٹیم جیتے گی۔ گڈ لک ٹیم پاکستان
انضمام الحق
آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کل کے ٹاکرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسپریت بمرا کا شمار بھارت کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور بھارتی ٹیم کو کل اس کی کمی ضروری محسوس ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ آپ 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ دیکھیں تو اس میں بھی جیسپریت بمراہ کا کردار بہت اہم تھا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بمراہ کا شمار دنیا کے بہترین بالرز میں ہوتا ہے اور اس نے ہر مشکل میں ٹیم کے لیے پرفارم کیا ہے۔