Sunday, February 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی

اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی

اسلام آباد (آئی پی ایس )اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔ فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔