بیجنگ :
آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں چین کا مجموعی فلم باکس آفس (بشمول پری سیل) 15 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے اور چینی اینیمشن فلم ‘نیژا 2’ کا ریونیو مجموعی باکس آفس کا 76.3 فیصد سے زیادہ ہے۔
فلم “نیژا 2 ” کا مجموعی عالمی باکس آفس (بشمول پری سیل) 13 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے ، جو اس وقت عالمی باکس آفس کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔