Saturday, February 22, 2025
ہومدنیاچین اور امریکہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق

چین اور امریکہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ: چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے چینی رہنما اور اسٹیٹ کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی سیکٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ گفتگو کے دوران فریقین نے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میدان میں اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ اضافی محصولات سمیت حالیہ پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔