Saturday, February 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزسعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت

سعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت

جدہ (سب نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے ہنگامی عرب اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔