Saturday, February 22, 2025
ہومکامرسچین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آن لائن گیمبلنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے،چینی وزارت خارجہ

چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آن لائن گیمبلنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے،چینی وزارت خارجہ


بیجنگ :
20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے نظم کو برقرار رکھا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔