تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کی جگہ سنبھالیں گے، جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو فوجی ناکامی قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ایال ضمیر 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24ویں سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایال ضمیر کی تقرری کے بعد اسرائیل کی فوجی حکمت عملی میں تبدیلی متوقع ہو سکتی ہے، خاص طور پر غزہ، مغربی کنارے اور ایران کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی پالیسی میں سختی یا نرمی آ سکتی ہے۔