اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے بیرسٹرسیف کے افغانستان سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا گیا کہ پہلے سے ہی اس معاملے پرردعمل دیا ہوا ہے، کہہ دیا تھا کہ خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت نے افغانستان کے دوریکے لیے ٹی اوآرز تیارکرلیے، بیرسٹرسیف نے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کی تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغان طالبان سے بات چیت کے لیے 2 رکنی وفد افغانستان جائیں گے۔ ٹی او آرز میں کہا کہ گی پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا، پہلا وفد سفارتی امور نمٹائے گا۔
دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔