Thursday, February 20, 2025
ہومپاکستانسابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان

سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا و رہنما پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال کی سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں، 22 فروری 2025 کو نوشہرہ میں جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی لیاقت خٹک سے صلح کر لی ہے اب دونوں مل کر جلسہ کریں گے۔ یاد رہے کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد جے یو آئی (ف)میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، یہ فرق کون ختم کرے گا کہ غریب کا بچہ مزدور اور امیر کا بچہ افسر بنے گا؟ میں نے اپنے دور حکومت میں اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔