Thursday, February 20, 2025
ہومپاکستانتحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، بانی نے اسد قیصر اورعمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی مگر چنگاریاں اب تک نکل رہی ہیں ۔ خط ڈپلومیسی میں مایوسی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔پی ٹی آئی رہنما خط کے معاملے پر صفائیاں دیتے نہیں تھک رہے۔ سلمان اکرم راجا نے بیک ڈور رابطوں کی بھی تردید کردی۔ خط و کتابت اور مذاکرات کے کارتوس نہ چلے تو رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔