ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبرب سر کل ڈیرہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ FAK کے دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اور مرکزی مذہبی سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس مقصد کے لیے مسلح ٹارگٹ کلرز کو منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مذکورہ بالا منصوبہ کو خفیہ طریقے سے سر انجام دیا جائے گا اور FAK کے دہشتگرد اس کاروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کی تعداد کو بڑھائیں۔ باہر آنے جانے کی موومنٹ کم کریں ،ملنے کیلئے آنے والے سائلین وغیرہ کی مکمل تلاشی و ریکارڈ مرتب رکھیں ۔
مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔