Saturday, February 22, 2025
ہومتازہ ترینپشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

پشاور(سب نیوز)پشاور میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔