Wednesday, February 19, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر

سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے اسلام آباد کے زون ٹو،تھری،فور اور فائیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ریکارڈ کمیٹیوں کو فراہم کریں۔کمیٹیاں اپنی رپور ٹس ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ ایچ سی کو جمع کروائیں گی جو باقی ڈائریکٹیورٹس کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں گے۔

جاری تحریری احکامات کے مطابق زون ٹو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ڈائریکٹر اینٹورسٹمنٹ ون سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائیٹز ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نارتھ شامل ہیں۔زون تھری کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نارتھ ،سائوتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے شامل ہیں۔

اسی طرح زون فور کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ون سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹرریجنل پلاننگ سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ سی ڈی اے شامل ہیں۔زون فائیو کیلئے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ٹو سی ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ہائوسنگ سوسائٹیز سی ڈی اے ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔