Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزخاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلیے ہائیکورٹ کو مراسلہ

خاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلیے ہائیکورٹ کو مراسلہ

اسلام آباد:(سب نیوز)
خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کے لیے ملتوی کردیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔