Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔

پی ٹی آئی کے میاں غوث قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ پہنچے تھے، اجلاس ختم ہونے کے بعد میاں غوث کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 12 فروری کو نہیں ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا جبکہ اجلاس میں مختلف بل قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔