Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے

ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے پی ٹی آئی سے اجازت مانگنے پر کمیٹی زعفران زار بن گئی۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں، اس پر سارے ارکان ہنس پڑے خود علی ظفر بھی ہنس دیے، ایوان زعفران زار بن گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔