اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔
پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا تھا تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے خبردار کیا تھا کہ اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو کوالیفائرز سے مکمل طور پر دستبردار تصور کیا جائیگا۔
اے ایف سی کی جانب سے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کو بھیجیگئے خط میں واضح کیا گیا تھا کہ کوالیفائر کے پہلے میچ کے تمام تقاضے پوریکرنیکے لیے مناسب وقت کے لیے اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ 2025 تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کی قومی ٹیم کو مقابلے سے دستبردار تصور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔