جدہ (خالد نواز چیمہ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ کا اہتمام کیا ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی اس ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے نمائندہ خصوصی يوسف الضبیعی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹریز جنرل، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں، او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے افسران، سفارت کاروں، صحافیوں، کشمیر کمیٹی اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے کئی ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری ہر برس پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔
او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔