Thursday, March 13, 2025
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔

بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا۔عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات کی، آج کی تقریر کے بعد مجھے یہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔