Thursday, March 13, 2025
ہومپاکستانلبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23ویں امدادی کھیپ روانہ

لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23ویں امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی، ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پرایک ہزار803 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔