Saturday, February 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، جج نے یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا

ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، جج نے یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا

واشنگٹن: امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج کارل نکولس نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پربھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے خلاف حکم جاری کیا تھا جس پر یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کیلئے کانگریس سے اجازت نہیں لی، اس لیے ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

کرپشن اوردھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ نے یو ایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔