Friday, February 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

اسلام آباد:حکومت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کردیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔