Friday, February 7, 2025
ہومدنیاچین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ

چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جا ری کردہ جھوٹے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں۔یہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات ہیں اور جان بوجھ کر چین اور متعلقہ لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے ٹھوس تعاون میں کوئی شرائط نہیں ہیں، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس سے متعلقہ ممالک اور عوام کے لیے فائدہ اور خوشحالی پیدا کی گئی ہے۔

چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے۔ چین نے کبھی پانامہ کینال کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور کینال کے معاملات میں چین کا نام نہاد کنٹرول ایک من گھڑت جھوٹ ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون نے 150 سے زائد ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ چین امریکہ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کوئی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان معمول کے تبادلوں اور تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی۔ یکم سے 6 فروری تک امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاناما اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے دورے کے دوران چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون اور پانامہ کینال سمیت چین سے متعلق تبصرے کیے۔ اس حوالے سے تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔