اسلام آباد(سب نیوز )سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ نے میدان مار لیا
ریفرنڈم میں چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے6282ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان ببرشیر نے 3406،لیبریونین امان اللہ گروپ نے 304اور ورکرزفیڈریشن شباب بخاری گروپ نے 232ووٹ حاصل کیے،جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا
اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولوں کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے اور اب انشا ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
دوسری جانب سی ڈی اے کی تاریخ میں سب سے پرامن اور کامیاب انتخابات کروانے پر یونین کے تمام دھڑوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشنز عطاباری اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے