اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی چیف وزات پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نثار احمد کا تبادلہ،ڈی جی انسانی حقوق تعیناتی کیلئے خدمات وزات انسانی حقوق کے سپرد کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 19کے افسر نثار احمد کا ڈپٹی چیف وزات منصوبہ بندی و ترقی کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات وزات انسانی حقوق کے سپرد کر دیں۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انہیں گریڈ 19میں ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق کے عہدے کا چارج سونپا جائے گا ان کی تعیناتی تین سال کیلئے کی جائے گی۔