Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزامارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی

امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی

کراچی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس میں ایک سال کی توسیع کر دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو مالی دبا سے بچانے اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔