Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزکھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی


اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی منفرد کارروائی،کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ، ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لیا گیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ اے این ایف منشیات اسمگلرز کے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف پرعزم انداز سے جنگ جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔