Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے

ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔