اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاو تو ان کے لیے لگادوں گا۔واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے۔