اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہے اس سے قبل جواب دیدیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ 23 دسمبر سے آج 22 دن ہوگئے، اس دوران تحریری طور پر مطالبات نہیں دیئے جا سکے۔ اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی، مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، 2مطالبات سپیکر کو دیں جو کہ نہیں دیئے گئے۔جب نکات ہمارے سامنے آتے ہیں تو 7اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی، تمام اتحادی جماعتیں پھر اپنی قیادت سے مطالبات پر مشاورت کریں گی۔