بیجنگ:چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش 14 جنوری کو شروع ہو کر کل 40 دن جاری رہتے ہوئے 22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ اوسطاً تعداد 12.75 ملین مسافروں کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے
اور اس دن قومی ریلوے سے 10.3 ملین مسافروں کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے 8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول کی شمولیت کے بعد یہ پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔