Friday, March 14, 2025
ہومپاکستانکرم : پولیس ٹیموں کے پہنچنے کے باوجود فریقین کا مورچے مسمار کرنے سے انکار

کرم : پولیس ٹیموں کے پہنچنے کے باوجود فریقین کا مورچے مسمار کرنے سے انکار

ڈی آئی خان : کرم میں دونوں فریقین کے مورچے مسمار کرنے کا عمل شروع نہ ہوسکا، ایک فریق نے دوسرے فریق کے مورچ مسمار کرنے کی شرط عائد کردی، پولیس کی جانب سے فریقین سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرم بلشخیل میں سنگینہ مورچے مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئیں تاہم مسماری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ ایک فریق سے بات کی گئی ہے کہ جب تک دوسرے فریق کے مورچے مسمار نہیں ہوتے تب تک ہم اپنے مورچے مسمار نہیں ہونے دیں گے۔

اس وقت کرم بلشخیل اور خارکلے میں سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں جب کہ کرم بلشخیل میں چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔