اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ مسلم لیگ ضیااعجازالحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ اعجازالحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے کیسزعدالتوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، مذاکرات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہے ہیں۔
اعجازالحق کا کہنا تھا کہ 24نومبر سے قبل کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے خفیہ ملاقاتیں کیں،اب مذاکرات پرکافی پیشرفت ہوچکی تھی ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات مختلف ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس کا ریفرنس دوبارہ لا کرعدلیہ نے اپنا وقارمجروح کیا، رجیم چینج کیفوری بعد انتخابات ہوجاتے تویہی حکومت بنتی۔