Saturday, December 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزسنچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں301 پر آٹ، پاکستان پر 90 رنز کی برتری

سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں301 پر آٹ، پاکستان پر 90 رنز کی برتری

ڈربن (آئی پی ایس )دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں 301 رنز بنا کر آٹ ہوگئی اور اسے مہمان ٹیم پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔سینچورین میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 89 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کوربن بوش 81 رنز پر ناٹ آٹ رہے، قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ عامر جمال 2 اور محمد اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پہلی اننگز میں قومی ٹیم 211 رنز بنا کر آٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی صرف 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کا آغاز صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کیا، ون ڈے اور ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب 14 اور کپتان شان مسعود 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نائب کپتان سعود شکیل بھی کریز پر زیادہ دیر قیام نہ کرسکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

18 ویں اوور میں 56 رنز پر 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد کامران غلام اور محمد رضوان نے اننگز کو آگے بڑھایا، کامران غلام نے نصف سینچری اسکور کی، وہ 54 اور محمد رضوان 27 رنز بنا کر آ ئو ٹ ہوئے۔اس کے بعد وقفے وفقے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے کے بعد پہلی اننگز میں صرف 211 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کوربن بوسک نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ بالرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔اس کے علاوہ فاسٹ بالر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔

پاکستان: شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباسجنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، ٹونی زی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریننے (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، دین پیٹرسن، کوربن بوش

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔