Saturday, December 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزمعیشت کیلئے اچھی خبر، سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

معیشت کیلئے اچھی خبر، سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (آئی پی ایس )ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔

خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پانڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔