Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے: چیف جسٹس

عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، بینچ اور بار کا مضبوط تعلق انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع کے دوروں کے تجربات بار ایسوسی ایشنز سے شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی جوڈیشل کمپلیکس بہترین سہولیات کے ساتھ دیگر اضلاع کیلیے مثال ہے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں وکلا کیلیے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع ہوں گے۔چیف جسٹس نے قانون و انصاف کمیشن کو بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے اور آزاد جموں و کشمیر بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اعلامیہ کے مطابق انصاف کے نظام میں ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے انصاف تک رسائی اور عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔