Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزجولائی تا نومبر؛ حکومت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

جولائی تا نومبر؛ حکومت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد (آئی پی ایس )رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ٹیکس وصولیاں تخمینیسے348 ارب ڈالر کم رہیں، ٹیکس آکٹھا کرنے کے نئے اقدامات بھی کارگر ثابت نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے لیے ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 491 ارب روپے تھا ، مگر وصولیاں 348 ارب کی کمی سے 143 ارب روپے رہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس اکٹھا کرنے کے چودہ سو سے زائد نئے اقدامات بھی کارگر ثابت نہ ہوسکے، جبکہ آئندہ ماہ ٹیکس شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانچ ماہ میں ٹیکس کلیکشن ہدف سے 70 فیصد کم رہی، ایف بی آرآمدنی، سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی واقع ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی بجٹ ہدف سے کم رہی جبکہ تاجروں سے ٹیکس وصولیوں کیلیے تاجر دوست اسکیم بھی بری طرح ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق عملدرآمد پالیسی میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اضافی ایکسائزڈیوٹی 113 ارب کم رہی جبکہ انکم ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے کم رہا، اسی طرح سیلز ٹیکس 85 ارب،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 110 ارب روپے ہدف سے کم رہی۔

رئیل اسٹیٹ اور تاجروں سے ٹیکس کلیکشن ہدف کے مقابلے میں انتہائی کم رہی، ٹیکس دہندگان کے آڈٹ سے وصولیوں میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔دوسری جانب تنخواہ دار طبعقے سے ہمیشہ کی طرح توقعات سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا گیا، سیلری کلاس نے 20 ارب ٹیکس ہدف سے زائد جمع کرایا، سیلری کلاس نے پانچ ماہ میں 198 ارب ٹیکس دیا، جبکہ تخمینہ 178 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال میں حکومت کو 12 ہزار 913 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔