Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کی مصدق ملک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی مصدق ملک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )جعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی، جس میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر انجینئر ضیا الرحمان بھی موجود تھے۔مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی،

وفاقی وزیر نے سربراہ جے یوآئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔